سرینگر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کشمیریوں کی بڑھتی ہوئی آزادی پسند سرگرمیوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بھارت اپنے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے ذریعے متعدد مقامات پر چھاپوں اورتلاشیوں کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے وادی کشمیر کے اسلام آباد، کولگام، بارہمولہ اور شوپیاں اضلاع اور جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں منگل کو علی الصبح چھاپے مارے ۔چھاپوں کے دوران این آئی اے کے اہلکاروں کے ہمراہ بھارتی پولیس اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار بھی موجود تھے۔بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ چھاپے رواں سال 5 مئی کو راجوری میں ایک جھڑپ کے دوران بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے سلسلے میں مارے گئے ہیں ۔