جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت : خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کے خلاف جرائم میں نمایاں اضافہ

       
مناظر: 679 | 6 Dec 2023  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک ) بھارت میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں ملک بھر میں جرائم خاص طور پر خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے خلاف جرائم میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے سال 2022کے اعدادوشمار میںبھارت بھر میں جرائم میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں سائبر کرائمز تشویشناک حدتک اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔2022میں مجموعی طور پرسائبر کرائمز کے 65 ہزار893کیسز رپورٹ ہوئے جو 2021کے مقابلے میں 24.4فیصد زیادہ ہیں اس سال سائبر کرائمز کے 52ہزار974کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ بھارت میں گزشتہ سال بھتہ خوری کے واقعات میں5.5فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا اور اس دوران جنسی استحصال کے واقعات میں5.2فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔ گزشتہ سال جنسی استحصال کے 3ہزار434واقعات سامنے آئے جبکہ خواتین کے خلاف جرائم میں 4فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، 2022میں خواتین کے خلاف جرائم کے مجموعی طورپر 4لاکھ45ہزار256مقدمات درج ہوئے، جو 2021کے مقابلے میں 4فیصد زیادہ ہیں۔نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال خواتین کے کے واقعات میں 19.2فیصد،خواتین پر حملوں کے واقعات میں 18.7، اورخواتین سے زیادتی کے واقعات میں 7.1فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔2022میں بھارت بھر میں اغواکے واقعات5.8فیصد اضافے کے ساتھ1لاکھ 7ہزار588واقعات ریکارڈ کئے گئے ۔اس کے علاوہ بھارت میں بچوں کے خلارف جرائم میں تشویشناک حد تک 8.7 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا اس دوران بچوں کے خلاف جرائم کے ایک لاکھ 62ہزار449واقعات رپورٹ ہوئے ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0