سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے بدھ کو کشمیری آزادی پسند کارکنوں کی مزید4جائیدادیں ضبط کر لیں۔
بھارتی پولیس نے ضبط شدہ جائیدادوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں 4 کشمیری کارکنوں کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں۔جن آزادی پسند کارکنوں کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں ان میں لطیف خان کی 13 مرلہ، محمد حسین شاہ کی 3 کنال14مرلہ اور ولی اللہ کی13کنال اراضی شامل ہے ۔پولیس نے دعوی کیا کہ چاروں آزادی کارکن مفرور ہیں۔
اس سے قبل بدھ کو قابض انتظامیہ نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے اشٹینگو میں حریت کارکن عرفان احمد کا 14 مرلہ پر مشتمل رہائشی مکان ضبط کر لیا تھا۔