جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کوبری طرح متاثر کررہے ہیں: آرمی چیف

       
مناظر: 309 | 7 Dec 2023  

 

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہےکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کوبری طرح متاثر کررہے ہیں ایسے غیر قانونی غیر ملکیوں کو باعزت طریقے سے ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جارہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور نے اُن کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انسداددہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی بے مثال کارکردگی کو سراہا، اس موقع پر جنرل عاصم منیر کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی سمیت نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیش رفت پربھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پہلی بار منعقدہ قومی ورکشاپ خیبرپختونخواکے شرکا سے خطاب میں کہا کہ قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے، پاک فوج مادر وطن کی حفاظت کا فریضہ خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہےگی۔
آرمی چیف نے نئے ضم شدہ اضلاع میں اقتصادی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی پاکستان کا مقدر ہے، دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنایا جارہا ہے۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے وسیع ترمفاد میں کیا، غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کوبری طرح متاثر کررہے ہیں، غیر قانونی غیر ملکیوں کو باعزت طریقے سے ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جارہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0