سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک گاڑی نے ضلع گاندربل ضلع میں ایک شہری کو ٹکر مار کر شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی آر پی ایف گاڑی نے گاندربل قصبے میں موٹر سائیکل پر سوار غلام حسن ماگرے کو دانستہ طورپر ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں انکی جان چلی گئی۔
میڈیکل آفسر ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا جب غلام حسن کو ہسپتال لایا گیا تو وہ دم توڑ چکے تھے۔