منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

ریاسی :بھارتی فوجیوں نے 3 بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے

       
مناظر: 969 | 9 Dec 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع ریاسی میں تین بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نو جوانوں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ضلع کے علاقے مہور میں ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ فوجیوں نے نوجوانوں سے 50ہزار روپے بھی چھین لیے۔گرفتار کیے گئے نوجوانوں میں سے 2کے نام میر احمد اور فاروق احمد معلوم ہوئے ہیں۔
دریں اثنا بھارتی فوج، پیرا ملٹری اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع راجوری کے علاقے رجل کوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک پستول اور کچھ گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0