جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر میں آتشزدگی کے دو واقعات میں 13دکانیں جل کر خاکستر

       
مناظر: 870 | 11 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سرینگر اور گاندربل اضلاع میں آتشزدگی کے الگ الگ واقعات میں کم از کم تیرہ دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سرینگر کے علاقے بٹہ مالو میں ایک بازار میں آگ لگنے سے 6دکانوں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
دریں اثناء ضلع گاندربل کے علاقے کنگن کے مرکزی بازار میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے ایک شاپنگ کمپلیکس میں کم از کم سات دکانوں کو شدیدنقصان پہنچا۔ حکام نے بتایا کہ فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور آگ لگنے کی وجہ کا سراغ لگایاجارہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0