\
اتوار‬‮   25   جنوری‬‮   2026
 
 

بھارتی سپریم کورٹ نے ثابت کر دیا وہ مودی اور آر ایس ایس کی کورٹ ہے: مشعال ملک

       
مناظر: 657 | 12 Dec 2023  

 

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) معاون خصوصی مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے ثابت کر دیا وہ مودی اور آر ایس ایس کی کورٹ ہے۔
معاون خصوصی مشعال ملک نے سیمینار سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ہم نے غزہ میں دیکھا کہ کس طرح انسانیت کی تذلیل کی گئی، گزشتہ دو ماہ سے غزہ میں حالات کشیدہ ہیں، انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی انسانیت کی خلاف ورزی ہے،غزہ دنیا کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ہے،غزہ میں نہتے بچوں اور خواتین پر ظلم ہو رہا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ انسانیت کی خلاف ورزی کو انڈین سپریم کورٹ نے سپورٹ کیا، یہ سب انڈیا کے قانون و انصاف پر سوال ہے، گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ بھارتی سپریم نے ثابت کیا کہ وہ مودی اور آر ایس ایس کی کورٹ ہے، بھارت نے کشمیریوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے، کل کا دن سیاہ ترین دن تھا۔