سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائی کورٹ نے کشمیری صحافی آصف سلطان کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی نظربندی کوکالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو ان کی فوری رہائی کاحکم دیا ہے ۔
جسٹس وی سی کول پر مشتمل ہائی کورٹ کے ایک بینچ نے آصف سلطان کی پی ایس اے کے تحت نظر بندی کو کالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو فوری طورپر رہا کرنے کاحکم دیا ۔ آصف سلطان کو 2018میں ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتارکیا گیا تھا۔ 2019 میں انہیں نیشنل پریس کلب آف امریکہ کی طرف سے سالانہ جان اوبچون پریس فریڈم ایوارڈ سے نوازاگیاتھا۔گزشتہ سال عدالت نے ان کی ضمانت پر رہائی کاحکم جاری کیاتھا۔تاہم جیل سے رہائی کے فورابعد انہیں دوبارہ ایک اور جھوٹے مقدمے میں پی ایس اے کے تحت گرفتار کرلیاگیاتھا۔