جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر:بھارتی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

       
مناظر: 773 | 14 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے آج متعدد مقامات پر چھاپے مارے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ اسلام آباد اور کولگام اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ اسلام آباد اور کولگام اضلاع کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران موبائل فونز، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، بینک اور جائیداد کی دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ پولیس اہلکار نے دعویٰ کیا کہ یہ چھاپے خصوصی عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے سرچ وارنٹ پر عمل کرتے ہوئے مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس کی ابتدائی تحقیقات پولیس نے کی تھی اور بعدازاں اسے ایس آئی اے کو منتقل کر دیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0