منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت اسلامی تعاون تنظیم کے بیان سے بوکھلا ہٹ کا شکار

       
مناظر: 996 | 14 Dec 2023  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارت اسلامی تعاون تنظیم کے اس بیان سے بوکھلاہٹ کا شکارہو گیا ہے جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی سیاسی حیثیت سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔
بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے او آئی سی کے کسی خاص رکن ملک کا نام لیے بغیر کہاکہ اس طرح کے بیانات صرف 57رکنی گروپ کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔باغچی نے کہا کہ یہ بیان غلط معلومات اور غلط ارادے پر مبنی ہے۔او آئی سی نے منگل کے روز اگست 2019میں بھارتی حکومت کے یکطرفہ اقدامات کو برقراررکھنے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے بھی کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے 5اگست 2019کے بعد سے اٹھائے گئے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لینے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0