جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

انوارالحق کاکڑ سے حریت رہنماؤں کی ملاقات، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا

       
مناظر: 411 | 15 Dec 2023  

مظفرآباد ( نیوز ڈیسک ) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑسے جموں و کشمیر کے حریت رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات میں حریت رہنماؤں نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے جموں و کشمیر کی حیثیت کے حوالے سے بھارت کے غیر قانونی یکطرفہ اقدام کی توثیق کی مذمت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
حریت رہنماؤں نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم کے خطاب نے کشمیریوں کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ میں آزاد جموں و کشمیر میں ریاست پاکستان کا پیغام لے کر آیا ہوں، پاکستان سیاسی اور سفارتی سطح پر کشمیریوں کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا، کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر مزید بہتر طریقے سے اجاگر کرنے کے لئے وزارت خارجہ اور بیرون ملک پاکستانی مشنز بین الاقوامی تھنک ٹینکس، میڈیا اور اکادیمیہ سے روابط بڑھائیں گے۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی، لندن، برسلز اور دیگر اہم دارالحکومتوں میں مقدمہ کشمیر کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی، وزارت خارجہ اور حریت رہنماؤں کا اجلاس جلد منعقد کروایا جائے گا، حریت رہنما کشمیر کاز کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز دیں۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں کی آواز کشمیر کاز کے لئے انتہائی کارگر ثابت ہو سکتی ہے، ہم واضح طور پر بھارت کی سپریم کورٹ کی طرف سے بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے جو سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر حل طلب ہے، جموں و کشمیر کے مستقبل کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے۔
نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت اپنی نام نہاد قانون سازی اور عدالتی فیصلوں کی آڑ میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0