جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع راجوری میں بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع میں مالتی اور اس سے ملحقہ علاقوں کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔