جموں(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کی خواتین ونگ کی نائب صدر بملا لوتھرا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیںاور نہیں بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بملا لوتھرا نے جموں خطے کے گاوں موٹا میں خواتین کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ناقص کارکردگی اور بنیادی مسائل کے حل میں غیر سنجیدگی کیوجہ سے جموں وکشمیر کو کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانی ، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے کشمیریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ لوگوں کو پانی کا صاف پانی میسر نہیں جبکہ بجلی کی مسلسل بندش کے باعث سردی کے موسم میں لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔