منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی حکومت کا آزادی صحافت پر ایک اور حملہ، مودی کے خلاف خبر چھاپنے پر مقدمہ درج

       
مناظر: 921 | 16 Dec 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) مودی سرکار نے آزادی صحافت پر ایک اور حملہ کرتے ہوئے بھارتی جریدے ثمانا کے ایگزیکٹو ایڈیٹر سنجے راوت پر مودی کے خلاف خبر چھاپنے پر مقدمہ درج کردیا۔
بھارتی جریدے کے ایگزیکٹو ایڈیٹر سنجے راوت نے گزشتہ روز مودی سرکار کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔
سنجے راوت نے مودی سرکار کے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی عمل کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی نے اس ووٹنگ مشین کے ذریعے 2018 کے مدھیہ پردیش انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے کامیابی حاصل کی تھی۔
سنجے پر مقدمہ بھارتی پینل کوڈ کے سیکشن 153، A 505 2 اور 124 A کے تحت مہاراشٹرا کے پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔
خیال رہے کہ فروری 2023 میں مودی مخالف ڈاکومنٹری نشر کرنے پربرطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے دفاتر پر بھی چھاپے مارے گئے تھے جبکہ رواں سال مارچ میں مودی پر تنقید کرنے پر کانگریس رہنما راہول گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی تھی۔
گزشتہ روز واشنگٹن پوسٹ نے بھی مودی سرکار کی خود کی تشہیر کیلئے خفیہ آپریشن کرنے والی تنظیموں کو بے نقاب کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0