منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

آسام:بی جے پی حکومت نے13سو مدارس سکولوں میں تبدیل کردیے

       
مناظر: 282 | 16 Dec 2023  

 

گوہائی(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست آسام میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی فرقہ پرست حکومت نے تقریباً13سو دینی مدارس سکولوں میں تبدیل کر دیے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پرائمری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی ڈائر یکٹر سورنجنا سیناپتی کی طرف سے جاری کیے گئے ایک حکمنامے میںکہا گیا ہے کہ ڈائر یکٹوریٹ آف ایلیمنٹری ایجوکیشن کے تحت ریاست بھر میں 1ہزار 2سو 81پرائمری میڈل انگلش( ایم ای) مدارس اب صرف ایم ای سکولوں سے جانے جائیں گے۔
قبل ازین اپریل 2021میں مدرسہ بورڈ کے تحت چلنے والے تمام 610سرکاری مدارس کو اپر پرائمری، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوںمیں تبدیل کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے رواں برس مارچ میں ریاست کرناٹک میں بی جے پی کی ایک ریلی سے اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ انکی حکومت نے آسام میں چھ سو مدارس کو بند کر دیا ہے اور وہ تمام مدارس کو بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0