منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کا بھارت کو تشویشناک ملک قرار دینے کا مطالبہ

       
مناظر: 475 | 17 Dec 2023  

 

واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر بھارت کو تشویش ناک ممالک کی فہرست میں شامل کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی کمیشن نے اپنی رپورٹ کہا ہے کہ بھارت بیرونِ ملک سرگرم کارکنوں، صحافیوں اور وکلا ء کو خاموش کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی حالیہ کوششوں سے مذہبی آزادی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور دھمکی آمیز ہتھکنڈوں کے استعمال کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں ہردیپ نجر کا قتل اور امریکہ میں گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش انتہائی پریشان کن ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0