ہفتہ‬‮   30   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

چین میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 111 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی

       
مناظر: 444 | 19 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چین کے دو شمال مغربی صوبوں Gangsu اور Qinhai میں تباہ کن زلزلے سے کم سے کم 111ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منگل کو چین کے صوبے Gangsuکے سرحدی قصبے میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم سے کم100 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دیگر اموات Qinhai میں ہوئیں۔
یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 تھی، اس کی گہرائی35 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلےکا مرکز چین کے شہر Lanzhou سے 102 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
چین کی حکومت کی جانب سے ڈیزاسٹر ریلیف ایمرجنسی کو فعال کر دیا گیا ہے اور ریسکیو کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ زلزلے کے اثرات کا جائزہ لینے اور مقامی امدادی کارروائیوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ایک ورک ٹیم کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے۔
زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0