جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2024
 
 

کپواڑہ : قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 918 | 19 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے رہائشیوں نے قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے،گجریال کپواڑہ میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر جمع ہوکرمقامی آبادی کودرپیش مشکلات پر قابض انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے گزشتہ کئی برس سے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی مسلسل معطلی کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے عوام کے مسائل اور انکی مشکلات کے ازالے میں ناکامی پر قابض انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے جائز مطالبات کومنوانے کیلئے ان کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0