جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2024
 
 

جموں یونیورسٹی میں گجر اوربکروال طلباء کا احتجاجی دھرنا

       
مناظر: 566 | 20 Dec 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں یونیورسٹی میں گجر اوربکروال طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء نے قبائل مخالف بل اور درجہ فہرسٹ قبائل کی ریزرویشن میں غیر قبائلیوں کو شامل کرنے کے خلاف احتجاجی دھرنا شروع ہوا۔
طلبا ء نے کہاکہ احتجاجی دھرنا ریاست بھر میں دیاجارہا ہے۔ طلبائ” بل کو منسوخ کریں اور قبائلیوں کی آواز سنیں” جیسے نعرے لگارہے تھے۔انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر ”جنگ چاہتے ہو تو جنگ ہے جاری، تم نے بہت کھیل لیا اوراب ہے باری ہماری”جیسے نعرے درج ہیں۔ طلباء نے کہا کہ قبائل مخالف بل کسی صورت قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک بل کو واپس نہیں لیا جائے گا وہ دھرنا جاری رکھیں گے اور اگرضرورت پڑی تو بھوک ہڑتال پر بھی جائیں گے۔ انہوں نے بی جے پی کے زیر قیادت بھارتی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے سیاسی فائدے کے لئے ہمارے بنیادی حقوق پر ڈھاکہ ڈال رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0