جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2024
 
 

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر کریکر حملہ، 2 پولیس اہلکار زخمی

       
مناظر: 441 | 21 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) لاہور میں سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے گھر کےگیراج میں دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق موٹرسائیکل سوارملزمان کریکرپھینک کرفرارہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ دوسری جانب سابق چیف جسٹس کے سیکرٹری میاں آصف کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کچھ دیرپہلے اسی گاڑی میں گھر پہنچے تھے اور یہ گاڑی ریٹارمنٹ کے بعد سابق چیف جسٹس کو سرکاری طورپر ملی۔ انہوں نے بتایاکہ جب دھماکا ہوا توثاقب نثار کی گاڑی گیراج میں کھڑی تھی، دھماکا شدید تھا جس سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اُدھر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سابق چیف جسٹس کے اہل خانہ محفوظ ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ پولیس کانسٹیبل عامر اور کانسٹیبل خرم معمولی زخمی ہوئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0