پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

”اقوام متحدہ کشمیرکے بارے میں اپنی قرارداد پر عمل درآمد کرائے“: مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرچسپاں

       
مناظر: 811 | 4 Jan 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی اپنی قرارداد کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کرائے۔
پوسٹرز آزادی پسند تنظیموں ” جموں کشمیر لبریشن الائنس، فلاح پارٹی ، جموں و کشمیر جسٹس پارٹی، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ ، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ، جموں کشمیر صدائے مظلوم اور سٹوڈنٹس اور یوتھ فورم “ نے چسپاں کیے ہیں۔
پوسٹروں میں رقم تحریر میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی کا نوٹس لے جسے عالمی ادارے کی سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی قرارداد کے ذریعے تسلیم کررکھا ہے۔
پوسٹرز میں کہا گیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت ظالمانہ قوانین کے تحت کشمیری عوام کی اراضی، مکانات، فلاحی و تعلیمی ادارے ضبط اور ان کے تمام بنیادی حقوق چھین رہی ہے اور وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں ہندوتوا کے ایجنڈے کو فروغ دے رہی ہے۔
پوسٹر فیس بک اور ٹویٹر سمیت سماجی رابطوں کی دیگر سائٹوں پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0