منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی سکیورٹی فورسز مودی کی پالیسیوں سے نالاں، خودکشیوں پر مجبور

       
مناظر: 396 | 23 Dec 2023  

 

نئی دہلی ( نیوزڈیسک) بھارتی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کی شرح میں سنگین اضافہ ہوگیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی حکومت کی نا اہلی اور ناقص پالیسیوں کو بدولت ہندوستانی سکیورٹی فورسز میں ذہنی تناؤ اور ڈپریشن بڑھ گیا جو بعد میں خودکشی کا سبب بننے لگا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق 18 دسمبر کو بی ایس ایف کے اہلکار 92 بٹالین کے موہن مولا نے خودکشی کر لی، ساتھی فوجی اہلکار نے کہا کہ موہن مولا اس وقت دیوٹی پر تھا جب اس نے خودکشی کی۔
19 دسمبر کو بھارتی سی آر پی ایف کے پولیس اہلکار اجے وگہیلا نے بھی خود کو پھانسی لگا لی تھی۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی خودکشی کی وجہ فوجی افسران کا ہتک آمیز رویہ اور ضرورت پڑھنے پر ماتحتوں کو چھٹی نہ دینا ہے، بھارتی فوج کے افسران کی کرپشن ماتحتوں کے جائز حقوق بھی چھیننے لگی ہے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے نصف سے زائد اہلکار شدید تناؤ کا شکار ہیں جبکہ 2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 587 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0