پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

شہید شہریوں کے اہل خانہ نے نام نہاد معاوضہ مسترد کر دیا،ملوث فوجیوں کو سزا دینے کا مطالبہ

       
مناظر: 451 | 24 Dec 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی حراست میں شہید ہونے والے تین شہریوں کے اہلخانہ اور لواحقین نے قابض حکام کی جانب سے نام نہاد معاوضے کو مسترد کرتے ہوئے بے گناہ لوگوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث بھارتی فوجیوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ ساتھ مقبوضہ جموں وکشمیر کے دیگر علاقوں میں اس قتل عام کے خلاف پیدا ہونے والے غم و غصے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کے مقامی آلہ کاروں نے ہفتے کے روز متاثرہ خاندانوں کے لئے نام نہاد معاوضے کا اعلان کیا۔قابض انتظامیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ” گزشتہ رو ز ضلع پونچھ کے علاقے بفلیاز میں تین شہریوں کی دوران حراست موت کی اطلاع موصول ہوئی ، متعلقہ حکام نے اس سلسلے میں قانونی کارروائی شروع کردی ہے” ۔بھارتی فوجیوں نے محفوظ حسین، محمد شوکت اور شبیر احمد کو گزشتہ روز ضلع پونچھ کے علاقے بفلیاز میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران حراست میں لے کر شہیدکردیاتھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0