\
ہفتہ‬‮   24   جنوری‬‮   2026
 
 

شیری بارہمولہ میں ریٹائرڈ پولیس افسر فائرنگ سے ہلاک

       
مناظر: 792 | 25 Dec 2023  

 

بارہمولہ ( نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک ریٹائرڈ پولیس افسر ایک حملے میں ہلاک ہو گیا۔محمد شفیع نامی ریٹائرڈ پولیس افسر بارہمولہ کے علاقے گنتمولہ ، شیری کی ایک مسجد میں موجود تھا کہ اسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق اسے کشمیری فریڈم فائٹرز نے ہلاک کیا ہے۔ اس واقعہ کے فوری بعد ہندوستانی فوج موقع پہ پہنچ گئی اور ارد گرد کے تمام علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک کیا جانے والا ریٹائرڈ پولیس افسر شفیع کشمیریوں کے خلاف بدترین ظلم و تشدد کے حوالے سے بدنام تھا۔