پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

کشمیریوں کی زندگیاں ظالم بھارتی فوجیوں کے رحم و کرم پرہیں: رپورٹ

       
مناظر: 396 | 25 Dec 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کی زندگیاں ظالم بھارتی فوجیوں کے رحم و کرم پر ہیں کیونکہ پونچھ میں بھارتی فوج کا اصل سفاک چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ کے علاقے بفلیاز میں دوران حراست تین شہریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی فوجی پونچھ میں شہریوں کو بے دردی سے ماررہے ہیں اور ان کے زخموں پر مرچ کا پائوڈر چھڑک رہے ہیں۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہارکیاگیا کہ بھارتی فوجیوں نے پونچھ میں شہریوں میں خوف ودہشت پیدا کرنے کے لیے وحشیانہ کارروائیاں شروع کی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں منظم اور ادارہ جاتی طریقے سے تشدد کا استعمال کر رہا ہے اوربھارتی فوجی علاقے میں ماورائے عدالت قتل، عصمت دری، تشدد اور بدسلوکی میں ملوث ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے کے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی فوجیوں کے ناقابل بیان مظالم کا سامناکر رہے ہیں اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گزشتہ 34سال کے دوران ہزاروں بے گناہ نوجوان بھارتی فوج کے تفتیشی مراکز میں شہید کئے جاچکے ہیں۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کالے قوانین کے تحت بے پناہ اختیارات رکھنے والے بھارتی فوجیوں نے1989سے اب تک 96 ہزار278کشمیریوں کو شہید کیا ہے جن میں 7ہزار322کو دوران حراست شہید کیاگیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجی انعامات اور ترقیوں کے لیے کشمیریوں کو جعلی مقابلوںمیں اوردوران حراست شہید کر رہے ہیں اور5اگست 2019سے کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جب مودی کی زیر قیادت فسطائی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور علاقے پر فوجی محاصرہ مسلط کردیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں ہر دوسرے دن کسی نہ کسی سانحے یاصدمے کی ختم نہ ہونے والی کہانیاں منظر عام پر آ رہی ہیں کیونکہ فسطائی مودی نے اپنی سفاک فوج کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں خونریزی کرنے کھلی چھوٹ دے رکھے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی بربریت کی حالیہ انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی اور اب وقت آگیا ہے کہ دنیا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں فسطائی بھارتی فوج کی بربریت کا نوٹس لے کیونکہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوج کی بربریت مہذب دنیا کے لیے ایک چیلنج ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0