جمعہ‬‮   12   ستمبر‬‮   2025
 
 

ریاسی : سڑک حادثے میں 2افراد جاں بحق ،12زخمی

       
مناظر: 896 | 26 Dec 2023  

 

جموں (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک منی بس سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کوبتایا ہے کہ بس بلمت کوٹ سے بارات کو بدر گائوں لے جا رہی تھی کہ دھمنی کے مقام پر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جارگری ۔ حادثے میں محمد اشرف اور طاہر احمد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔شدید زخمیوں میں سے ایک، طاہر احمد، 17، علاج کے لیے راجوری منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔