پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کے غصے کوٹھنڈاکرنے کیلئے بریگیڈیئرسمیت چار فوجی افسران کے خلاف مقدمہ درج

       
مناظر: 414 | 26 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کئی بے گناہ شہریوں کے اغوا اور ان میں سے تین کے دوران حراست قتل پر بھارت کے خلاف بڑھتے ہوئے غم و غصے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے پولیس نے اس گھنائونے جرم میں ملوث بھارتی فوج کے ایک بریگیڈیئراور تین دیگر افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ شہریوں کودوران حراست قتل کرنے پر راشٹریہ رائفلز کے بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئر پدم اچاریہ اور تین دیگر فوجی افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔واقعے میں زخمی ہونے والے 10شہری پونچھ اورسرنکوٹ کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شہید ہونے والے تین شہریوں کو بھارتی فوج نے پوچھ گچھ کے نام پر21دسمبر کوپونچھ میں دیگر افراد کے ہمراہ حراست میں لیاتھا اور اسی شام کو تشدد کرکے شہید کر دیا۔اگرچہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے لیکن مقامی لوگ ہمیشہ مجرم بھارتی فوجی افسران کے خلاف عدالتی کارروائی کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جرائم پربھارتی فوج کے افسران کو سزا دینا اور اس پر پھر عملدرآمد کرنابہت کم دیکھا گیا ہے ۔ لوگوںکا موقف ہے کہ یہ مقدمہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کے خلاف بڑھتے ہوئے غم و غصے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے درج کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0