ہفتہ‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سرینگر کے صرف ایک ہسپتال میں رواں سال 3ہزار سے زائدمریضوں کی اموات

       
مناظر: 906 | 27 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے ایک ہسپتال میں رواں سال نومبر تک 3110اموات رپورٹ ہوئیں ہیں جس سے مقبوضہ علاقے میں صحت کی ابتر صورتحال کی عکاسی ہوتی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرکاری اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں 2020میں 1813مریضوں کا انتقال ہوا جبکہ 2021میں یہ تعداد بڑھ کر 2068ہو گئی اور گزشتہ سال ہسپتال میں 3176مریضوں کی وفات ہوئی ۔ رواں سال اب تک ہسپتال میں3110مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔سرینگر کے صرف ایک ہسپتال میں ہونیوالی مریضوں کی اموات سے مقبوضہ علاقے میں صحت کی سہولیات کی ابتر صورتحال کی عکاسی ہوتی ہے ۔ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر میں اموات کے سرکاری اعداد و شمار ایک مقامی میڈیا گروپ کی طرف سے حق اطلاعات کے تحت دائر کی گئی درخواست پر جاری کئے گئے ہیں ۔ ان اعدادوشمار سے کشمیری عوام میں سخت تشویش پیدا ہوگئی ہے اورانہوں نے مقبوضہ علاقے میں سرکاری ہسپتالوں کی افادیت اور صحت کی سہولتوں کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0