پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

پونچھ،راجوری میں بڑے پیمانے پر بھارتی فوج کا آپریشن

       
مناظر: 241 | 28 Dec 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک )مقبوضہ جموںوکشمیر میں پونچھ اور راجوری میں بڑا فوجی آپریشن جاری ہے ،انتظامیہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے دورے سے قبل بدھ کو جموں خطے کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں بڑی تعداد میں بھارتی فورسز اہلکار تعینات کر دیے جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ دونوں اضلاع میں مسلسل پانچوین روز بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل رہی ۔

انٹرنیٹ سروس جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب بھارتی فورسز کی حراست میں تین کشمیریوں کے قتل کے بعد معطل کی گئی تھی۔ بیگناہ شہریوں کے قتل کے خلاف علاقے میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے اور شہید شہریوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔قابض بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ راجوری ، پونچھ میں اضافی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد راج ناتھ سنگھ کے دورے کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔

دریں اثنا قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی کے جنوبی اضلاع کولگام، اسلام آ باد ، شوپیاں اور پلوامہ میں بھی پابندیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ شاہراہوں پر مزید چیک پوسٹیں اور ناکے قائم کیے گئے ہیں ۔ بھارتی فورسز اہلکار گاڑیو ں ، مسافروں اور راہگیروں کی تلاشی لے رہے ہیں ۔لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کیے جا رہے ہیں ،کسی بھی گاڑی یا موٹر سائیکل کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔ ۔۔۔۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0