بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیریوں کو دبانے ، جائیدادیں ضبط کرنے سے تحریک آزادی کشمیر ختم نہیں ہوگی ،غلام محمد صفی

       
مناظر: 803 | 29 Dec 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) تحریک حریت جموںوکشمیرکے کنوینئر اور سینئرحریت رہنماء غلام محمد صفی نے مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے اسیر چیرمین مسرت عالم بٹ کی سربراہی میں مسلم لیگ پر بھارتی حکومت کی جانب سے عائدپابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی حامی تنظیموں پر پابندی اور لوگوں کی جائیداد ضبط کرنے سے تحریک آزادی کشمیر ختم نہیں ہوگی نہ ہی کشمیری اپنے بنیادی حق خود ارادیت کے مطالبے سے دستبر دار ہونگے

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ جموں وکشمیر پر پابندی عائد کرنا بھارت کی فاشسٹ مودی حکومت کی دہشت گردی کی ایک اور کارروائی ہے جس نے اس سے قبل جماعت اسلامی ، جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ اور پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ پر پابندی عائد کی ہے جس کامقصد کشمیریوں کی آوازکو خاموش کرنا ہے ، انہوں نے کشمیریوں کے اس عزم کو دہرایا کہ تحریک آزادی کشمیر کو دبانے اور کشمیریوں کی آواز کو خاموش کرنے کے بھارت کے تمام مذموم عزائم کو مشترکہ طور پر ناکام بنایا جائے گا ، انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ فوری مداخلت کرکے بھارت کو اس بات پر قائل کرے کہ نظریات کو عسکری نکتہ نظر سے ختم کیا جاسکتا ہے نہ ہی پابند سلاسل کیا جاسکتا ہے ۔۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0