بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے وحشیانہ فوجی طاقت کا استعمال کر رہا ہے: غزالی

       
مناظر: 339 | 29 Dec 2023  

 

مظفرآباد(نیوز ڈیسک ) پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے کہاہے کہ بھارت حق خودارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے وحشیانہ فوجی طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے آج (جمعرات) مظفرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جاری جدوجہد اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں کے تنا ظر میں ایک قانونی تحریک ہے۔
انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 5 جنوری 2024 کو اپنے اپنے اضلاع میں ریلیوں اور اجتماعات کے ذریعے حق خودارادیت کا مطالبہ کریں۔غزالی نے مزید کہا کہ مظفرآباد میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک قرارداد پیش کی جائے گی جس میں اقوام متحدہ پر زور دیا جائے گا کہ وہ جموں و کشمیر میں اپنے وعدے کے مطابق رائے شماری کرائے۔کنڑول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 05 جنوری کو یوم حق خودارادیت کے طور پر مناتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے5جنوری 1949ءکو ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0