پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

بی جے پی حکومت آزادی پسند تنظیموں پر پابندی لگا کر کبھی کامیاب نہیں ہو گی،فریدہ بہن جی

       
مناظر: 311 | 30 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماء اور جموں وکشمیرماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی نے مودی حکومت کی طرف سے مسلم لیگ جموں وکشمیر پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت آزادی پسند تنظیموں پر پابندی لگا کر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گی ۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ مودی سرکار اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق خود ارادیت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کرسکتا، بھارت نے پہلے بھی کشمیریوں کی جدوجہد کوکچلنے کے لئے کئی مذموم منصوبے اور حربے استعمال کئے لیکن کشمیریوں کے بلند حوصلوںکے سامنے یہ تمام ہتھکنڈے ناکام رہے ، بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ فوجی طاقت کے بل پر کسی کے نظریات پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے بنیادی حق کے حصول کے لئے پرامن جدوجہد کاحق حاصل ہے اور بھارت اس حق کو ان سے فوجی طاقت کے ذریعے نہیں چھین سکتا۔ کشمیریوں کی آزادی پسند تنظیموں پر پابندی اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ورزی ہے اور اقوام متحدہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔

فریدہ بہن جی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق، شہری آزادیوں اور بنیادی آزادیوں اور حقوق کے خلاف بی جے پی حکومت کے غیر جمہوری اور غیر انسانی طرز عمل کا نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں تمام سیاسی جماعتوں اور انسانی اور سماجی بہبود کے ٹرسٹوں اور اداروں پر سے پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی خاص کرپونچھ میں دوران حراست حالیہ ہلاکتوں پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پرزوردیا کہ وہ ریاست میں کشمیریوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لیں ۔۔۔۔۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0