بدھ‬‮   15   جنوری‬‮   2025
 
 

افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں، پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا: آرمی چیف

       
مناظر: 544 | 1 Jan 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان اور عوام ایک ہیں، پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایک مشکل لیکن اہم سال اختتام پذیرہوگیا، پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے پاکستان کے قابل فخرعوام کو نیا سال مبارک ہو۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سال 2024 پاکستان کے لیے اندرونی اور بیرونی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کی مسلح افواج مادروطن کی خدمت کے جذبہ حب الوطنی کو تقویت دیتی ہیں، یہ سرزمین بے پناہ نعمتوں اور بے شمار مواقع کی حامل ہے، آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہم فلسطین اورمقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سال نو کے موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی کے مقصد میں اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور عوام ایک ہیں، پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0