لکھنو(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندو توا غنڈوں نے دو مسلمان طلباءکو انتہائی بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ، ایک نوجوان کو مارپیٹ کے بعد برہنہ کر کے تالاب میں کھڑا کیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم ”ہندو یوواواہنی “ سے وابستہ غنڈوں نے مسلمان نوجوانوں سے جئے شری رام کے نعرے بھی لگوائے۔ یہ واقعہ رام پور بھٹ نامی گاؤںمیں پیش آیا ہے ۔ چھ کے قریب ہندو توا غنڈوں نے دو مسلم نوجوانوں کو انکے سکول سے اغوا کیا اور گاؤں میں ایک تالاب کے قریب ویران مقام پر لے گئے اور انہیں لاٹھیوں سے بے دردی سے مارا پیٹا ۔ ملزمان نے اپنی سفاکانہ کارروائی کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے وائر کردیا۔ویڈیو میں حملہ آوروں کو مسلم نوجوانوںک و مار پیٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
پولیس نے متاثرہ مسلم نوجوانوں کے والدین کے احتجاج پر نتن مدھسیا، آدتیہ سنگھ ، آرین سنگھ، ارجن ، یوراج اور چندن نامی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جن میں سے چار کر گرفتار کر لیا گیاہے۔