رحیم یار خان (نیوز ڈیسک )شمالی وزیرستان میں افغانستان کی جانب سے پاکستان کی فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے نائیک عبدالرؤف شہید (عمر 31 سال، ساکن رحیم یار خان) کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں شہید کے اہلخانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسران، عمائدینِ علاقہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،نائیک عبدالرؤف شہید نے سوگواران میں والدین،بہن، اہلیہ اورایک بیٹا چھوڑا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں،مادر وطن سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی۔