اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکہ ،دھماکے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ مہران پمپ کے قریب ہوا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 19 دسمبر 2022 کو بھی بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکہ ہوا،پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ ہسپتال روڈ کے قریب ہوا جس میں زخمی ہونے والے 13 افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوع پر آگ بھڑک اٹھی تھی،دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔