بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر شدید سردی کی لپیٹ میں،سرینگر کی ڈل جھیل جم گئی

       
مناظر: 328 | 3 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اوردرجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کی وجہ سے سرینگر کی مشہور ڈل جھیل بھی جم گئی ہے۔
مقبوضہ علاقے میں ”چلہ کلاں” جو40دنوں پر مشتمل سخت ترین سردی کاموسم ہوتا ہے ،اپنے عروج پر ہے اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.8ڈگری سینٹی گریڈتک گرگیاہے جس کی وجہ سے ڈل جھیل جم گئی ہے۔ شکارہ مالکان کو برفیلے پانیوں میں اپنی کشتیاں چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ صبح کے وقت کشتی چلانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے کیونکہ کشتی والوں کو جمی ہوئی سطح کو توڑکر اپنی کشتیوں کے لیے راستے تراشنے پڑتے ہیں۔چلہ کلاں 21دسمبر سے شروع ہو کر 31جنوری کو ختم ہوتاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0