بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک اوربے گناہ کشمیری کی جائیداد ضبط

       
مناظر: 284 | 4 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے بدھ کے روزضلع گاندربل میں ایک اوربے گناہ کشمیری کی غیر منقولہ جائیدادیعنی باغات کی زمین ضبط کر لی۔
بھارتی پولیس نے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت کے حکم پرضلع کے علاقے واکورہ میں لطیف احمد کامبے کی 10مرلہ اراضی ضبط کرلی۔ پولیس اسٹیشن گاندربل نے ایک بیان میں کہاکہ یہ قدم غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے کے تحت اٹھایاگیا ہے۔ لطیف احمدکو تحریک آزادی کشمیر سے وابستگی کی وجہ سے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاگیا ہے ۔ ان کے خلاف مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے اوروہ اس وقت سنٹرل جیل سرینگر میں نظر بند ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0