\
جمعہ‬‮   23   جنوری‬‮   2026
 
 

کپواڑہ: آتشزدگی کے واقعے میں 30دکانیں خاکستر

       
مناظر: 476 | 4 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے میں کم از کم 30دکانیں خاکستر ہو گئیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آگ آج صبح کپواڑہ بس سٹینڈ کے قریب واقع ایک دکان میں بھڑ ک اٹھی جس نے فوری طور پر دیگر دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی۔ دکانوں میں موجودکروڑوں روپے مالیت کی اشیاءتباہ ہو گئیں۔واقعے میں بلال احمد ڈار نامی ایک شہری کارہائشی مکان بھی خاکسترہو گیا۔پولیس نے آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیکر اس حوالے سے مقدمہ درج کر لیا۔