بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیری حق خودارادیت سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد 75 برس بعد بھی عملدرآمد کی منتظر

       
مناظر: 439 | 5 Jan 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آج کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم کیے جانے کے دن کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔ 1949 میں آج کے دن اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پاکستان، بھارت نے قرارداد منظور کرکے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کیا تھا۔ اس دن کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں صدرعارف علوی نے کہا کہ بھارتی قبضے کے 76 سال کشمیریوں پر جبر کی افسوسناک داستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو 75 سال قبل کشمیریوں سے کئے گئے وعدوں کا احترام کرنا چاہیے۔ حریت رہنماعبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد میں تھا کہ ریاست کے الحاق کا فیصلہ عوام کی منشا کے مطابق کرایا جائے، بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج تک اس قرارداد پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0