اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

کشمیر سے فلسطین تک،قبضہ جرم ہے،نیویارک میں WKAF کی ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے مہم

       
مناظر: 531 | 6 Jan 2024  

 

نیویارک(نیوز ڈیسک )واشنگٹن میں قائم ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم (ڈبلیو کے اے ایف) نے ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مہم چلائی اور اقوام متحدہ سے کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عملددرآمد کا مطالبہ کیا۔ ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے یہ مہم 5 جنوری کو کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر صبح 11 بجے سے شام 7 بجے کے درمیان نیویاریک میں چلائی گئی ۔
یہ ٹرک اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر، ٹائمز اسکوائر؛ فریڈم ٹاور؛ بیٹری پارک؛ مرکزی پارک؛ بھارتی مشن؛ ہندوستانی قونصل خانہ؛ اور 1st ایونیو سے 9th ایونیو کے درمیان متحرک کیے گئے تھے۔ٹرکوں کی الیکٹرانک سکرینوں پر کشمیر سے فلسطین تک: قبضہ جرم ہے، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک فریب ہے، کشمیر کو حل کرنے کی ضرورت ہے، بھارتی فورسز قتل و غارت کر رہی ہیں ، کشمیر کو آزاد کرنے کی ضرورت ہے، کشمیریوں نے بھارتی قبضے کو مسترد کیا ہے ، مسئلے کا واحد حل اقوام متحدہ کی قرارداد ، عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم نظر انداز نہیں کر سکتی، کشمیر کے وجود کو خطرے کا سامنا ہے
ریاست ہائے متحدہ امریکہ کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ جیسے پیغامات چلائے گئے۔ڈبلیو کے اے ایف کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ موبائل ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے انکی مہم انتہائی شاندار رہی اور ہم انتہائی کم وقت میں ہزاروں لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر 1947 سے بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ چلا آر ہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ سلامتی کونسل نے کشمیریوں کو اپنے وطن کے مستقبل کا فیصلہ استصواب رائے کے ذریعے طے کرنے کا حق دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت بعد ازاں اپنے وعدوں سے مکر گیا اور جموںوکشمیر سے فوجی انخلا سے پیچھے ہٹ گیا، صورتحال تعطل کا شکار ہو گئی اور کشمیری تاحال حق خود ارادیت سے محروم ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0