اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

کشمیری اپنے حق خودارادیت سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے: علی رضا سید

       
مناظر: 485 | 6 Jan 2024  

 

برسلز(نیوز ڈیسک )چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کہاہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت سے ہرگز دستبردار نہیں ہوںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پانچ جنوری یوم حق خودارادیت جموں و کشمیر کے حوالے سے برسلز سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کیا۔یاد رہے کہ پانچ جنوری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں پورے جموں و کشمیر میں رائے شماری کرانے کے لیے کہاگیا تھاتاکہ کشمیری اقوام متحدہ کی زیرنگرانی اپنا حق خودارادیت استعمال کرتے ہوئے اپنے خطے کے سیاسی مستقبل کا خود فیصلہ کرسکیں۔ جموں و کشمیر کے دونوں اطراف کے لوگ اور دنیا کے دیگر ممالک میں مقیم کشمیری اس دن کو ہرسال یوم حق خودارادیت کے طور پر مناتے ہیں اور اس دوران کانفرنسیں، سیمینار اور جلوس برپا کرکے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔

علی رضا سید نے کہاکہ کشمیری آج تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اس قرارداد اور دیگر قراردادوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں، جن میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کیا گیا ہے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ کی پانچ جنوری کی قرارداد نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے ایک بنیاد فراہم کی ہے لیکن بھارت کے متعصبانہ اور منفی رویے کی وجہ سے اس قرارداد پراب تک عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی اپنی قرارداد پر عمل درآمد نہیں کرواسکی۔ اگست کو جموں و کشمیر کو برصغیر کی تقسیم کے فارمولے کے تحت آزادی ملنی تھی لیکن بھارت نے اکتوبر کو جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر زبردستی قبضہ جمالیا۔ یہ علاقہ اب تک بھارت کے زیرقبضہ ہے اور بھارت کی مرکزی حکومت نے اگست میں اس علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے اپنے براہ راست کنٹرول میں لے لیا ہے۔

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے کہاکہ جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے ساتھ وابستہ ہے۔ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، اس وقت تک برصغیر میں امن و خوشحالی نہیں آسکتی۔ بھارت کی تمام کاروائیاں بشمول مسلسل قبضہ و تسلط، ریاستی دہشت گردی، جبری گمشدگی، کشمیریوں کی نسل کشی، ماورائے عدالت قتل عام، خواتین کی بے حرمتی، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا اور ڈومیسائل قوانین میں ردبدل کرنا غیرقانونی اور ناجائز ہیں ۔علی رضا سید نے مطالبہ کیا کہ بھارت جموں و کشمیر پر اپنا ناجائز قبضہ ختم کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

بھارت سالوں سے کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے اور بھارتی افواج کو کشمیریوں پر مظالم کی کھلی چھوٹ ہے اور بھارتی سیکورٹی فورسز کو لامحدود اختیار حاصل ہیں تاکہ وہ کشمیریوں کی جائز تحریک کو دبا سکیں۔علی رضا سید نے عالمی برادری سے مطالبہ کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے میں ان کی مدد کرے اورخاص طور پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل در آمد کروائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0