بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کٹھوعہ سے ایک شخص کی لاش برآمد، اہل خانہ کا قتل کا الزام

       
مناظر: 210 | 8 Jan 2024  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ایک شخص کی لاش جو تین ماہ سے زائد عرصے سے لاپتہ تھا ، جنگل میں درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔
کشمیر میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ اسے قتل کیاگیا ہے۔ لاش کی شناخت اجیت کمار کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ڈنگہ امب ڈبی کٹھوعہ کا رہائشی ہے۔ اجیت کمار 29ستمبر 2023سے لاپتہ تھا، وہ پیشے سے ایک ڈرائیورتھا اور اپنے دوستوں کے ساتھ ٹکری گیا ہوا تھا جہاں ان کی کار کو حادثہ پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق جب اجیت کے دوست گھر کے لیے روانہ ہوئے تووہ گاڑی کی مرمت کے لیے وہیں رکا۔تاہم آج اس کی بوسیدہ لاش جنگل سے برآمد ہوئی۔ لاش کو ادھم پور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔ادھر اجیت کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ اسے قتل کیا گیا ہے اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0