بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

آزادی پسند کارکن سجاد کینو کو یوم شہادت پرشاندار خراج عقید ت

       
مناظر: 633 | 8 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز آزادی پسند کارکن سجاد احمد کینو کو آج ان کے یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے سجاد کینو کو 8جنوری 1996کو اسلام آباد قصبے میں شہید کیا تھا۔جموں و کشمیر ماس موومنٹ کی چیئرپرسن فریدہ بہن جی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ شہید سجاد احمد کینو نے کشمیر کاز کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سجاد کو بھارتی فورسز نے ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد شہید کیاتھا۔فریدہ بہن جی نے شہداء کے مشن کو مکمل کامیابی تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہر قسم کی قربانی دی جائے گی۔

دریں اثناء دیگر حریت رہنمائوں نے اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیری عوام بالخصوص نوجوان بھارت کے ناجائز قبضے سے آزادی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں اور ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں کو حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد سے روک نہیں سکتا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0