اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر کے وسائل بے دریغ لوٹ رہا ہے، ’یونائیٹڈ پیس الائنس“

       
مناظر: 665 | 8 Jan 2024  

 

جموں (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے اتحاد ”یونائیٹڈ پیس الائنس“ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے کے قدرتی وسائل کو بے دریغ لوٹ رہا ہے جبکہ کشمیری تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
جموں میں منعقدہ ”یونائیٹڈ پیس الائنس“ کے ایک اھم اجلاس میں مقبوضہ علاقے میں بجلی کی شدید بندش پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے کے بجلی منصوبوں کو بھارتی کمپنیوں کے انتظام و انصرام میں دیا گیا ہے ، بیورو کریٹس کا ایک گروپ بھارتی وزارت داخلہ کی ہدایت پر جموںوکشمیر کے مفادات کو نقصان پہنچانے پر تلا ہوا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بھارتی افسران جموںوکشمیر کے لوگوں کو بے اختیار کرنے کیلئے من مانی احکامات جا ری کر رہے ہیں ۔ اجلاس کے شرکا ءنے کہا کہ مقبوضہ علاقے کو شدید سردی کے اس موسم میں بجلی سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ کشمیریوں کے وسائل کی لوٹ مار کیخلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔ اجلاس میں ضلع پونچھ کے علاقے بفلیاز میں بھارتی فوجیوںکی حراست میں تین بیگناہ شہریوں کے قتل کی شفاف تحقیقات اور مجرم بھارتی اہلکاروں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس میں یونائیٹڈ پیس الائنس کے چیئرمین میر شاہد سلیم، ، آئی ڈی کھجوریا ، منیش ساہنی ، ڈاکٹر محمد حسین، سنی کانت چیب ، محمد مقبول ، اندر دیو سنگھ، محفوظ چودھری، سنتوش کشمیری، مسور ماگرے ، فاروق احمد اور محمد حقنواز شریک تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0