بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

خشک موسم کے باعث مقبوضہ جموں وکشمیر کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ

       
مناظر: 771 | 10 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلسل خشک موسم کے باعث جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔
گاندربل، شوپیاں، کولگام، پلوامہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، اوڑی اور ڈوڈہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔ ان علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات گزشتہ کئی دنوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ایک مقامی عہدیدارنے بتایا کہ جنگلوں میں آگ لگنا مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل خشک موسم کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔ایک آزاد ماہرموسمیات نے بتایا کہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک مسلسل خشک موسم نے پودوں میں نمی کی سطح کو نمایاں طور پر کم کر دیا ہے جس سے جنگلات آسانی سے آگ پکرتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0