بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارت :کانگریس کا رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

       
مناظر: 535 | 11 Jan 2024  

نئی دلی (نیوز ڈیسک )انڈین نیشنل کانگریس نے بھی رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تقریب کو محض آر ایس ایس اور بی جے پی کا ایونٹ قرار دیا ہے۔
کانگریس صدر ملکار جن کھرگے، سابق سربراہ سونیا گاندھی اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف ادھیر رنجن چودھری کو تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھیجے گئے تھے جو انہوں نے رد کر دیے ہیں۔ کانگریس کے آفیشل”ایکس“ ہینڈل پر شیئر کیے گئے ایک خط میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کو مکمل طور پر آر ایس ایس اور بی جے پی کی ایک سیاسی تقریب قرار دیا گیا۔ خط میں کہا گیا کہ ”ہمارے ملک(بھارت) میں بھگوان رام کی لاکھوں لوگ پوجا کرتے ہیں،مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے لیکن آر ایس ایس/بی جے پی جو کچھ کر رہی ہیں وہ سیاسی سے زیادہ کچھ نہیں، بی جے پی اور آر ایس ایس کے رہنما زیر تعمیر مندر کا افتتاح کر رہے ہیں، یہ سب کچھ واضح طور پر انتخابی فائدے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔
خطہ میں مزید کہا گیا صدر ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی اور ادھیر رنجن چودھری تقریب میں زشریک نہیں ہونگے۔“یا د رہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی ) اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ ) نے بھی 22 جنوری کو ایودھیا ہونے والی رام مندرکی افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0