منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر : جامع مسجد سرینگر میں نماز استسقا ادا کی گئی

       
مناظر: 598 | 13 Jan 2024  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر کی تاریخی جامع مسجدمیں نماز جمعہ کے فورا بعد ابتر موسمی صورتحال اور خشک سالی سے نجات کیلئے نماز استسقا ادا کی گئی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد کے زیر اہتمام نماز استسقا میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی اور اللہ تعالیٰ کے حضور اسکی رحمت اور نوازش کیلئے رقت آمیز انداز میں دعائیں کیں جبکہ کشمیر کی مختلف مساجد،درگاہوں،خانقاہوں اور امام باڑوں میں خشک سالی اور ابتر موسمی صورتحال سے نجات کیلئے دعائیں کی گئیں ۔ ان مجالس میں ائمہ مساجد اور علمائے کرام نے لوگوں کو توبہ و استغفارکے ساتھ ساتھ انہیں اپنے رب کے حضور اپنے اعمال کی معافی مانگنے کی تلقین کی۔انجمن اوقاف کے بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں شدید خشک سالی کاسامنا ہے جس کی وجہ سے زراعت اور باغبانی کے شعبے بری طرح متاثر ہورہے ہیں لوگوں کو بھی شدید مشکلات اور مصائب کا سامنا ہے اور اس خشک موسمی صورتحال سے کشمیر کا روایتی سیاحتی سیزن بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔خشک موسم کی وجہ سے نہ صرف آبی ذخائر سوکھ گئے ہیں بلکہ لوگ مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اہالیان کشمیر اپنے رب کی بارگاہ میں سربسجود ہوکر اس کی رحم وکرم کی دعا کریں۔
ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایک بیان میں وادی کشمیر میں مسلسل خشک سالی اور بارانِ رحمت نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوئی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری مسلمانوں اجتماعی اور انفرادی سطح پر اللہ تعالی سے رحمت باراں کے لیے دعا کرنیکی اشد ضرورت ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0