منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیریوں کے خلاف بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، حریت کانفرنس

       
مناظر: 804 | 13 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں جاری بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی پر عالمی برادری کی خاموشی کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ہیومن رائٹس واچ کی تازہ ترین رپورٹ عالمی برادری کے لیے چشم کشا ہے لہذا اسے چاہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے۔
ہیومن رائٹس وچ نے اپنی عالمی رپورٹ 2024 میں کہا ہے کہ بھارت نے 2023 میں مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی ، پرامن اجتماع اور دیگر حقوق پر پابندیاں جاری رکھیں۔ رپورٹ میں انسانی حقوق کے معروف کشمیر علمبردار خرم پرویز اور عرفان معراج کی غیر قانونی گرفتاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ناقدین اور انسانی حقوق کے محافظوں کو بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر گرفتاریوں اور چھاپوں کا سامنا کرنا پڑ۔ ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت کشمیری عوام کے تمام بنیادی حقوق پامال کر رہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں سیاسی اختلاف کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے حق خود ارادیت سمیت کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سے مسلسل انکار اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے کہا کہ جمہوری ملک ہونے کا بھارتی دعویٰ ایک مذاق کے سوا کچھ نہیں کیونکہ اس نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی براددی اپنا دوہرا معیار ترک کرے ، کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لے اور ظالم مودی حکومت کا محاسبہ کرے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنمافریدہ بہن جی نے سرینگر میںجاری ایک بیا ن میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے یہ رپورٹ عالمی برادری سے اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی پر بھارت کا محاسبہ کرے۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ مودی حکومت کشمیری عوام کے تمام بنیادی حقوق پامال اور مقبوضہ علاقے میں اختلاف رائے کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بند ہیں اور وہ اپنی منصفانہ تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0